Home بین الاقوامیامریکہ کا ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، بحرین اور کویت میں سائرن بج گئے

امریکہ کا ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، بحرین اور کویت میں سائرن بج گئے

by adnan Shahid

واشنگٹن، تہران: (سی بی این پاکستان) امریکہ نے ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ بحرین اور کویت میں بھی خطرے کے سائرن بج رہے ہیں۔امریکی حملوں کے چند گھنٹے بعد کویتی فوج نے اعلان کیا کہ ملک کا فضائی دفاع کا نظام دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا کر رہا ہے جبکہ بحرین کی وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ ملک میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں اور شہریوں کو قریب ترین محفوظ مقام پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران پر نئی لہر میں 90 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، اس کی افواج نے ایران کے خلاف حملوں کا ایک اور مرحلہ مکمل کیا ہے، جس کا مقصد ایران کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی اور بے گناہ شہری ملاحوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے،سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کویتی فوج نے کہا ہے کہ فضائی دفاع کا نظام دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا کر رہا ہے، اگر دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں تو وہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے دشمن کے حملوں کو ناکام بنانے کی کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔بحرین کی وزارتِ داخلہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اعلان کیا ہے کہ ملک میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور قریبی محفوظ مقام کی جانب چلے جائیں۔اس سے قبل امریکہ نے ایران کے مختلف علاقوں پر حملے کیے تھے، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق بوشہر، بندر عباس اور ابو موسیٰ جزیرے سمیت متعدد مقامات حملوں کی زد میں آئے۔امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس کی افواج نے ایران کے خلاف حملوں کا ایک اور مرحلہ مکمل کیا ہے، جس کا مقصد ایران کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی اور بے گناہ شہری ملاحوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔امریکی مرکزی کمان نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی افواج نے ایران کے تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں فضائی دفاعی نظام، ساحلی نگرانی کے وسائل، میزائل اور ڈرون ذخیرہ گاہیں، بحری صلاحیتیں، اور ایران کے ساحلی علاقوں میں واقع فوجی لاجسٹک انفراسٹرکچر شامل ہیں۔یہ تازہ حملے اس دعوے کے ایک دن بعد کیے گئے ہیں جس میں امریکی افواج نے کہا تھا کہ انہوں نے ایران میں 80 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔