Home کھیلآل پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپئن شپ سوات میں اختتام پزیر

آل پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپئن شپ سوات میں اختتام پزیر

by adnan Shahid

ہیڈ کوارٹرز پشاور نے پہلی،لنڈیکوتل اور اسلام آباد نے دوسری اور پنجاب نے تیسرے پوزیشن حاصل کی۔

پشاور(سی بی این سپورٹس)خیبر پختونخواہ فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام،ریجنل سپورٹس آفس ملاکنڈ سوات اور کراؤن مائیکرو گلوبل اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاؤن سے سوات میں آل پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپئن شپ کے مقابلے اختتام پزیر ہوئے جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔ریفری پینل کے فرائض سینسی خورشید شباب،سینسی حیات نذیر،شمس العارفین،بصیر شباب،اور آنس عالم نے انجام دئے جبکہ شیہان صاحبزادہ الہادی پشاور،شیہان خلیل الر حمٰن کراچی،شیہان محمّد اعظم واہ کینٹ،شیہان انتخاب عالم نے سپریم جیوری کے فرائض انجام دیں۔نتائج کے مطابق(1) 35?لو گرام میں ہیڈ کوارٹرز پشاور کے محمّد سنان نے گولڈ اور ابو طلحہ نے سلور،جبکہ کراچی سندھ کے اھزم نے براؤنز (2) 45کلو گرام میں ہیڈ کوارٹرز پشاور کے عبد الرحمن نے گولڈ اور فواد علی نے سلور (3) 55کلو گرام ہیڈ کوارٹرز پشاور کے محمّد زید نے گولڈ،لنڈیکوتل کے سدیس نے سلور اور لاھور پنجاب کے مطہر نے براؤنز (4) 65کلو گرام میں مینگل اکیڈمی خیبر کے عابد رضا نے گولڈ،لنڈیکوتل کے نگار نے سلور جبکہ اسلام آباد کے سعید خان نے براؤنز (5) اوپن ویٹ میں لنڈیکوتل کے تحسین اللہ نے گولڈ،اسلام آباد کے عبد المالک نے سلور اور لنڈیکوتل کے علی نے براؤنز میڈلز جیتیں۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر ڈاکٹر حضرت اللہ خٹک جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محب اللہ یوسفزئی تھے انہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیمِ کیے اور چمپئین شپ آرگنائزر شیہان صاحبزادہ الہادی کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں ملوث رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے جوکہ ہادی صاحبِ انجام دے رہے ہیں جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔مجموعی طور پر ہیڈ 55 پوائنٹس کے ساتھ ہیڈ کوارٹرز پشاور پہلے،42پوائنٹس کے ساتھ اسلام آباد اور لنڈیکوتل دوسرے جبکہ 39پوائنٹس کے ساتھ لاھور پنجاب تیسرے نمبر پر رہے۔