Home کھیلگلگت بلتستان نے13سال بعد چترال کو شکست دیکر شندور پولو فیسٹیول کا ٹائٹل جیت لیا

گلگت بلتستان نے13سال بعد چترال کو شکست دیکر شندور پولو فیسٹیول کا ٹائٹل جیت لیا

Warning: Camera accessories you shouldn’t buy cheap

by cbnpakistanoffical@gmail.com

دنیا کے بلند ترین  پولو گراؤنڈ شندور  میں کھیلےگئے شندور پولو فیسٹیول 2026 کے فائنل میں گلگت  بلتستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چترال کو 5 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست  دے کر  ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

میچ کے پہلے ہاف میں چترال کو 4 کے مقابلے میں 5 گول کی برتری حاصل تھی، تاہم دوسرے ہاف میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے گول اسکور کیے اور مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

گلگت بلتستان نے 13 سال بعد چترال کو شکست دے کر ٹائٹل حاصل کیا ہے۔

فائنل میچ کےمہمان خصوصی کور کمانڈر الیون لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تھے، جنہوں نے گیند پھینک کر میچ کا افتتاح کیا۔

تقریب میں سول اور عسکری حکام کے علاوہ بڑی تعداد میں شائقین اور سیاح بھی شریک ہوئے۔

فیسٹیول کے اختتام پر گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں اور شائقین نے فتح کا جشن منایا، جبکہ ملک بھر اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں نے شندور کے تاریخی اور ثقافتی رنگوں سے بھرپور اس مقابلے سے لطف اٹھایا۔