اتوار, جون 14, 2026
Home Uncategorizedامریکا ایران کے درمیان اگلے 24 گھنٹے میں معاہدےکو حتمی شکل دیے جانےکی توقع ہے، وزیراعظم

امریکا ایران کے درمیان اگلے 24 گھنٹے میں معاہدےکو حتمی شکل دیے جانےکی توقع ہے، وزیراعظم

Warning: Camera accessories you shouldn’t buy cheap

by cbnpakistanoffical@gmail.com
0 comments

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ امریکا اور ایران امن معاہدے کے بہت زیادہ قریب ہیں ، اگلے 24 گھنٹے میں معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے، پاکستان معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تیاری کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا بیان میں وزیراعظم نےکہا کہ اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے، مسلسل عزم اور مذاکرات کے دوران تعمیری کردار پر امریکا اور ایران کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یقین ہے یہ تاریخی امن معاہدہ خطے میں دیرپا امن، استحکام اور باہمی تعاون کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرےگا ۔

وزیراعظم نے پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جے ڈی وینس، مارکو روبیو، اسٹیووٹکوف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عباس عراقچی کو بھی ٹیگ کیا۔

banner

دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہےکہ ایران سے کل معاہدے پر دستخط ہونے ہیں، دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز سب کے لیےکھل جائےگی، جب سکون ہوجائےگا تو مناسب وقت پر جا کر ایٹمی مواد کی باقیات حاصل کرلیں گے۔

You may also like

Leave a Comment