اتوار, جون 14, 2026
Home پاکستانمحمود خان اچکزئی کی وزیراعظم کو بیٹھ کر معاملات آگے بڑھانے کی پیشکش

محمود خان اچکزئی کی وزیراعظم کو بیٹھ کر معاملات آگے بڑھانے کی پیشکش

Warning: Camera accessories you shouldn’t buy cheap

by cbnpakistanoffical@gmail.com
0 comments

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو بیٹھ کر معاملات آگے بڑھانےکی پیشکش کردی۔

محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلطیوں کی اصلاح ہوسکتی ہے، شہباز شریف پارلیمنٹ کو مضبوط کریں، ایک معاہدہ کریں تاکہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن صوبوں کو پیسے دیتی ہے،  آپ نے صوبوں سے لے لیے، بانی پی ٹی آئی پر اتنی سختی نہ کریں، ایک دوسرے کو جیلوں میں ڈالنے سے کچھ نہیں ہوگا، انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان سے کسی کی ملاقات ہوجائے تو کیا ہوگا؟ 

محمود خان اچکزئی نے اقبال آفریدی کا معاملہ بھی اٹھایا اور اسپیکرکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اقبال آفریدی کو آپ نے ایوان سے نکال دیا۔

banner

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا اقبال آفریدی نے لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کی، گالیاں دیں، مارا پیٹا، اگر میں ارکان پارلیمنٹ اور عملے کا تحفظ نہیں کرسکتا تو مجھے یہاں بیٹھنے کا اختیار نہیں۔

You may also like

Leave a Comment