پشاور:(سی بی این پاکستان)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا اور ہاؤس آفیسرز و ٹرینی میڈیکل آفیسرز کے احتجاج میں ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی کی درخواست پر ینگ ڈاکٹرز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری احتجاج اور ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی صورتحال کے پیش نظر ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ینگ ڈاکٹرز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔گورنر خیبرپختونخوا نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے دورے کے دوران احتجاج کرنے والے ہاؤس آفیسرز اور ٹرینی میڈیکل آفیسرز سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔
گورنر فیصل کنڈی کی مداخلت، ینگ ڈاکٹرز نے ڈی آئی خان میں احتجاج ختم کردیا
20
