Home پاکستانپشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ، اضافی پولیس نفری تعینات، ریڈ زون کنٹینرز سے پاک

پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ، اضافی پولیس نفری تعینات، ریڈ زون کنٹینرز سے پاک

by adnan Shahid

پشاور:(سی بی این پاکستان) صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن و امان کے خدشات کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل ہونے کے بعد ریڈ زون میں گزشتہ رات رکھے گئے کنٹینرز بھی ہٹا دیے گئے۔سی سی پی او پشاور کی صدارت میں پولیس افسران کا اجلاس ہوا، جس میں پشاور اور گردونواح کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔پولیس حکام کو دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر فیلڈ میں موجود رہنے اور سکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی تاریخ میں تبدیلی کے بعد پشاور کے ریڈ زون سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات لانگ مارچ کے پیش نظر اسمبلی چوک میں کنٹینرز رکھے گئے تھے، کنٹینرز لگانے کا مقصد ریڈ زون میں واقع سرکاری تنصیبات کی سکیورٹی یقینی بنانا تھا۔پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے اسمبلی چوک سمیت دیگر اہم مقامات پر اضافی پولیس نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے، اور افسران و اہلکاروں کو فیلڈ میں رہ کر صورتحال کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔