Home پاکستانپشاور ہائیکورٹ: وکیل بازیابی کیلئے پولیس کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

پشاور ہائیکورٹ: وکیل بازیابی کیلئے پولیس کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

by adnan Shahid

پشاور:(سی بی این پاکستان) پشاور ہائی کورٹ میں مردان سے لاپتہ ایڈووکیٹ امیر حجاز کیس کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا، جس میں وکیل بازیابی کیلئے پولیس کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے گزشہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ پولیس نے بتایا کہ تھانہ رستم مردان میں ایف آئی آر درج ہوچکی ہے، اس حوالے سے جے آئی ٹی بھی قائم کی گئی ہے۔فیصلہ میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے آر پی او اور ڈی پی او کو وکیل بازیابی کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایات کی گئی ہے، ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ تفتیشی ٹیم تحقیقات جاری رکھے، سی سی ٹی وی فوٹیج، اور سی ڈی آر سے بھی مدد لی جائے۔