Home پاکستانسکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت ناکام بنادی، کئی طالبان ہلاک

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت ناکام بنادی، کئی طالبان ہلاک

by adnan Shahid

چمن: (سی بی این پاکستان) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقیگلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی جارحیت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متعدد افغان طالبان کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقیگلستان سیکٹر میں افغان طالبان نے جارحیت کی کوشش کی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی علاقیگلستان سیکٹر پر جارحیت کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جارحیت کی کوشش کے دوران مؤثر جوابی کارروائی میں متعدد افغان طالبان مارے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، سرحدی علاقے میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں۔