پشاور:(سی بی این پاکستان) پشاور بورڈ کی جانب سے جاری نتائج کے دوران انوکھا کارنامہ انجام دیدیا گیا، نتائج کے دوران بینائی سے محروم طالبعلم پر نقل کا کیس جڑ دیا۔بینائی سے محروم طالبعلم اس مسئلے کے حل کیلئے پشاور بورڈ آفس پہنچا لیکن کنٹرولر کی جانب سے متاثرہ طالبعلم کی داد رسی سے بھی انکار کر دیا گیا، اور اس دوران بورڈ کا مین گیٹ بھی بند کردیا گیا۔بورڈ کا مین گیٹ بند ہونے سے نہ صرف نابینا طالب علم باہر کھڑا رہا بلکہ اس کے ساتھ دیگر درجنوں طالب علم گیٹ کے باہر موجود رہے۔ بورڈ کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ امتحان میں نابینا امیدوار کی مدد کے لیے آٹھویں جماعت کے طالبعلم کے پرچے حل کیے۔نابینا طالب علم نے بورڈ کے گیٹ کے باہر فریاد کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ انٹر امتحان میں اسلامک ہسٹری کا پرچہ یو ایف ایم کی وجہ سے کینسل کر دیا گیا ہے، جو کہ زیادتی ہے۔انہوں نے بورڈ حکام سے مطالبہ کیا کہ یہ مسئلہ حل کیا جائے۔
پشاور بورڈ کا کارنامہ، بینائی سے محروم طالبعلم پر نقل کا کیس جڑ دیا
11
previous post
