کوئٹہ: (سی بی این پاکستان) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، سکیورٹی فورسز نے ضلع تربت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ تربت کیعلاقے جوسک میں سکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے، فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب اورعلاقے میں سرچ، کلیئرنس اورسینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری ہیں۔
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
29
