Home پاکستانپاکستان کرکٹ بورڈ کو مینز ٹیم کیلئے بولنگ کوچ کی تلاش، اشتہار دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کو مینز ٹیم کیلئے بولنگ کوچ کی تلاش، اشتہار دیدیا

by adnan Shahid

لاہور: (سی بی این سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بولنگ کوچ کے لیے اشتہار دے دیا۔پی سی بی کے مطابق پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کو بولنگ کوچ درکار ہے جس کے لیے لیول تھری کرکٹ کوچنگ ایکریڈیشن کا ہونا ضروری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بولنگ کوچ کے لیے 5 سال کا تجربہ بھی لازمی درکار ہوگا جب کہ خواہش مند امیدوار 8 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق بولنگ کوچ وائٹ بال ایشلے نوفکی مستعفی ہو چکے ہیں، ایشلے نوفکی کی ایشین گیمز آخری سیریز ہے، انہوں نے اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کا بورڈ کو آگاہ کر دیا تھا۔