16
(سی بی این پاکستان)چمن سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8، گہرائی 12کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز چمن کے قریب واقع پہاڑی سلسلے میں تھا۔زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
