Home پاکستانمردان: سرکاری رقم میں خردبرد پر پوسٹ ماسٹر ڈاکخانہ زیدہ گرفتار

مردان: سرکاری رقم میں خردبرد پر پوسٹ ماسٹر ڈاکخانہ زیدہ گرفتار

by adnan Shahid

مردان (سی بی این پاکستان) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) مردان کی جانب سے کارروائی کے دوران پوسٹ ماسٹر ڈاکخانہ زیدہ گرفتار کر لیا گیا۔واقعات کے مطابق ایف آئی اے مردان نے کارروائی کرتے ہوئے خلیل خان نامی پوسٹ ماسٹر ڈاکخانہ زیدہ گرفتار کر لیا، جو کہ ایک مقدمہ میں ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم پر سرکاری رقم میں مبینہ طور پر 51 لاکھ 19 ہزار روپے کی خوردبرد کا الزام ہے، اور اس سلسلے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہے۔