پشاور:(سی بی این پاکستان) معروف ملبوسات برانڈ ”کھاڈی“ کو برانڈ کے لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے لینا مہنگا پڑگیا، عدالت کی جانب سے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔صارف نے معروف ملبوسات برانڈ ”کھاڈی“ کی جانب سے برانڈ کے لوگو والا شاپنگ بیگ 30 روپے میں فراہم کرنے کو غیر منصفانہ تجارتی عمل قرار دیتے ہوئے صارف کو 25 ہزار روپے معاوضہ اور حکومت کو 25 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ شاپنگ بیگ کے وصول کردہ 30 روپے بھی واپس کرنے کی ہدایت کردی۔صارف عدالت پشاور کے جج نصراللہ خان گنڈاپور نے شفق عامر کی جانب سے دائر صارف کیس کا فیصلہ سنایا۔ فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے 20 دسمبر 2025 کو کھاڈی کے یونیورسٹی روڈ پشاور آؤٹ لیٹ سے 7 ہزار روپے کے کپڑے خریدے، جس کے بعد اسے برانڈ کے لوگو والا شاپنگ بیگ فراہم کرنے کے عوض مزید 30 روپے وصول کئے گئے۔عدالت میں کھاڈی کی جانب سے اس رقم کی وصولی سے انکار نہیں کیا گیا تاہم موقف اختیار کیا گیا کہ صارف کو بیگ مفت فراہم کرنا کمپنی کی ذمہ داری نہیں اور بیگ صارف کی درخواست پر اختیاری طور پر فراہم کیا جاتا ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ کمپنی اپنے برانڈ کے لوگو والا بیگ فراہم کرکے صارف سے اس کی قیمت وصول کرنے کے ساتھ ساتھ اسی بیگ کے ذریعے اپنے برانڈ کی تشہیر بھی کر رہی ہے، جو خیبر پختونخوا کنزیومرز پروٹیکشن ایکٹ 1997 کے تحت غیر منصفانہ تجارتی عمل کے زمرے میں آتا ہے۔عدالت نے شکایت منظور کرتے ہوئے کھاڈی کو 30 روپے واپس کرنے، صارف کو 25 ہزار روپے معاوضہ دینے اور حکومت کو 25 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
معروف برانڈ کو لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے لینا مہنگا پڑ گیا، عدالت کا بڑا فیصلہ
25
