Home پاکستانسینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے سانحہ پمز کی تحقیقاتی رپورٹ مسترد کردی

سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے سانحہ پمز کی تحقیقاتی رپورٹ مسترد کردی

by adnan Shahid

اسلام آباد: (سی بی این پاکستان) سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے سانحہ پمز کی تحقیقاتی رپورٹ مسترد کردی۔کمیٹی نے ذمہ داروں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا، ثمینہ ممتاز نے ایس پی کو کہا، ابھی ایف آئی آر درج کریں، یہ کیسی رپورٹ ہے جس میں ای ڈی کا نام ہی نہیں ہے، سابق ای ڈی پمز کو کون بچا رہا ہے؟ اس کے پیچھے کون ہے؟ سابق ای ڈی پمز کو ابھی گرفتار کرائیں۔رپورٹ ٹھیک نہیں دوبارہ انکوائری کرنا ہوگی، سانحہ کی فرانزک رپورٹ اور ڈی این اے ٹیسٹ ہونے چاہئیں۔۔سانحہ پمز پر وفاقی پولیس کی فوجداری مقدمے کیلئے رپورٹ تیار ہے۔رپورٹ کے مطابق ہسپتال ایمرجنسی میں آتشزدگی کی اطلاع وائرلیس کنٹرول پر ملی، اے ایس آئی محمد عارف موقع پر پہنچے تو آپریشن جاری تھا، واقعے میں گائنی وارڈ کے چلڈرن ایمرجنسی میں 14 بچے جان کی بازی ہار گئے تھے۔