Home پاکستانخان پور: باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں تصادم، 7 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

خان پور: باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں تصادم، 7 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)خان پور میں قومی شاہراہ سردار گڑھ کے قریب باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں خوفناک تصادم حادثے میں 7 براتی جاں بحق جبکہ 59 افراد زخمی ہو گئے۔خان پور میں قومی شاہراہ سردار گڑھ کے قریب بارات سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 59 زخمی ہو گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ خوفناک حادثاہ خانپور میں قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی جو سردار گڑھ سے ظاہر پیر جا رہی تھی سامنے سے آنے والے ٹریلر میں تصادم ہو گیا۔حادثے میں زخمی ہونے والے 37 افراد کو ٹی ایچ کیو اسپتال میانوالی قریشیاں جبکہ 22 زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ ٹریلر ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔