16
(سی بی این پاکستان)بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی،مرکز خضدار سے 75 کلومیٹر شمال مغرب میں ریکارڈ کیا گیا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے۔
