Home کھیلزیادہ رنز و سنچریاں، سمریتی مندھانا نے ایک ہی اننگز میں کارنامہ انجام دیدیا

زیادہ رنز و سنچریاں، سمریتی مندھانا نے ایک ہی اننگز میں کارنامہ انجام دیدیا

by adnan Shahid

(سی بی این سپورٹس) ویمنز ایشیا کپ 2026 کے گروپ مرحلے میں بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپنر سمریتی مندھانا نے ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے سب سے زیادہ رنز اور سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔سمریتی مندھانا نے یہ کارنامہ ہانگ کانگ کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شاندار سنچری سکور کرکے انجام دیا۔ 30 سالہ بھارتی اوپنر نے ہانگ کانگ کے خلاف صرف 64 گیندوں پر 124 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 14 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے، اس اننگز کے دوران انہوں نے سابق بھارتی کپتان متھالی راج کے 10,868 انٹرنیشنل رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ سمریتی اب خواتین کی انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 10,880 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والی بیٹر بن گئی ہیں، جبکہ متھالی راج 10,868 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔بھارتی اوپنر کی ہانگ کانگ کے خلاف سنچری ان کے انٹرنیشنل کیریئر کی 18ویں سنچری تھی، جس کے ساتھ ہی وہ خواتین کی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والی بیٹر بھی بن گئیں۔انہوں نے سابق آسٹریلوی کپتان میگ لیننگ کا 17 سنچریوں کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارتی کرکٹرز کی 124 رنز کی اننگز صرف عالمی ریکارڈز تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ ویمنز ایشیا کپ کی تاریخ میں کسی بھی بیٹر کا سب سے بڑا انفرادی سکور بھی بن گئی۔اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کی چماری اتھاپتھو کے پاس تھا، جنہوں نے 2024 میں ملائیشیا کے خلاف ناقابلِ شکست 119 رنز بنائے تھے۔