Home پاکستانسوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

by adnan Shahid

سوات(سی بی این پاکستان)سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 224 کلو میٹر، مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 104 کلومیٹر تھی۔