Home پاکستانانگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پی سی بی کے فیصلوں پر شاہد آفریدی کا ردعمل

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پی سی بی کے فیصلوں پر شاہد آفریدی کا ردعمل

by adnan Shahid

لاہور:(سی بی این سپورٹس) سابق کپتان شاہد آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کیے گئے فیصلوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ کے فیصلے کی منطق اور وجہ سمجھ نہیں آ رہی۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب بھی سمجھ سے بالاتر ہے۔ انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ کے لیے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، آخر یہ کیسی سوچ اور حکمت عملی ہے؟سابق کپتان نے سوال اٹھایا کہ صرف پانچ ٹیسٹ میچز کے بعد کوچ کو کیوں ہٹا دیا گیا؟ ان کے مطابق سلیکشن کمیٹی کا یہ اب تک کا سب سے حیران کن فیصلہ ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے فیصلے ضرور ہونے چاہئیں تاہم فیصلوں کے پیچھے واضح سوچ اور حکمت عملی بھی نظر آنی چاہیے۔