Home پاکستانپی ٹی آئی کی سٹریٹ موومنٹ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورہ سندھ کے لئے لائحہ عمل طے

پی ٹی آئی کی سٹریٹ موومنٹ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورہ سندھ کے لئے لائحہ عمل طے

by adnan Shahid

پشاور: (سی بی این پاکستان)پشاور وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان کے مطابق وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی اور دیگر پارٹی قیادت کے دور سندھ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور دورے کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی۔شفیع جان کے مطابق اجلاس میں وزیراعلی سہیل آفریدی، چیئرمین بیرسٹر گوہر علی، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے شرکت کی۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر پارٹی قائدین سٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں 3سے 7 ستمبر تک سندھ کا پانچ روزہ دورہ کریں گے۔وزیر اطلاعات کے مطابق پارٹی قیادت سندھ کے دورے کا آغاز گھوٹکی کے کامو شہید سے کرے گی،3 سے 6ستمبر تک سندھ کے مختلف مقامات پر استقبالیوں اور سٹریٹ موومنٹ کی مہم کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ وزیراعلیٰ اور پارٹی قیادت مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے بھی خطاب کریں گے۔شفیع جان نے بتایا کہ سٹریٹ موومنٹ کا اختتام 6ستمبر کو کراچی میں ہوگا، جبکہ 7ستمبر کو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور مرکزی قیادت سندھ ہائی کورٹ بار میں منعقدہ لائرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے بعد پارٹی قیادت پنجاب اور بلوچستان کا بھی رخ کرے گی۔شفیع جان کے مطابق سندھ کا دورہ پارٹی کی عوامی جدوجہد کو مزید منظم اور فیصلہ کن بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔