Home پاکستاننیشنل چیمپئنز کپ کا فاتح کون؟ فائنل معرکہ آج ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا

نیشنل چیمپئنز کپ کا فاتح کون؟ فائنل معرکہ آج ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا

by adnan Shahid

ملتان: (سی بی این سپورٹس) نیشنل چیمپئنز کپ کا فاتح کون؟ فائنل معرکہ آج ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔پاکستان گرینز اور پاکستان گولڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، شاہین شاہ آفریدی پاکستان گولڈ اور شاداب خان پاکستان گرینز کی قیادت کریں گے، دونوں ٹیموں کے کپتان فائنل میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پر امید ہیں۔فائنل میچ سے قبل ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ ہوا۔ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ اور رنر اپ کو 25 لاکھ کی انعامی رقم ملے گی، سٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا، میچ کے اختتام پر معروف گلوکار ساحر علی بگا پرفارم کریں گے۔