6
(سی بی این پاکستان) ضلع ہری پور میں افسوس ناک واقعہ، گھریلو تنازعے پر بہن بھائی کے ہاتھوں قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔واقعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور کے تھانہ بیڑ کی حدود میں واقع گاوں پھلڑ میں گھریلو تنازعے پر فائرنگ کر کے بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی نعش ٹراما سنٹر منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ دوسری طرف ارتکاب جرم کرنے کے بعد ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
