(سی بی این پاکستان)خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں مون سون بارشیں شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 21 اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی گئی ہے۔خیبرپختونخوا کے ضلع مردان اور صوابی سمیت مختلف اضلاع کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ بالاءِی اضلاع گلگت بلتستان، گلیات وغیرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشیں شروع ہونے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ہے،
خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں مون سون بارشیں، اربن فلڈنگ کا خطرہ
6
