واشنگٹن: (سی بی این پاکستان) امریکی ریاست انڈیانا میں شدید طوفانوں اور سیلاب کے باعث 4 سالہ بچے سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈیانا سٹیٹ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، مرکز نے بتایا کہ2 اموات ڈیلاویئر کاؤنٹی میں جبکہ ایک، ایک موت جیننگز، لیک، پورٹر اور لاپورٹ کاؤنٹی میں ہوئی۔انڈیانا کے گورنر مائیک براؤن نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ریاست کی جانب سے صدارتی ہنگامی حالت کے اعلان کی درخواست منظور کر لی جائے گی، جس سے وفاقی امداد کی راہ ہموار ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ طوفانوں کے باعث ایک وقت میں الی نوائے، انڈیانا، اوہائیو اور کینٹکی میں تقریباً 10 لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہو گئے تھے۔
امریکی ریاست انڈیانا میں طوفان، سیلاب سے 6 افراد ہلاک، لاکھوں افراد بجلی سے محروم
4
previous post
