کراچی: (سی بی این پاکستان) پاکستان کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے عون چوہدری سے طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرنے کے فیصلے پر پہلی بار تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے اسے اللہ کی مرضی اور معجزہ قرار دے دیا۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران نور بخاری نے کہا کہ انہوں نے دوبارہ شادی کے بارے میں نہیں سوچا تھا، تاہم جب انہوں نے سب کچھ چھوڑ کر اللہ کی راہ اختیار کی تو شاید اللہ نے ہی عون چوہدری کے دل میں یہ فیصلہ ڈالا۔نور بخاری کے مطابق وہ اور عون چوہدری دونوں اپنی دوبارہ شادی کے فیصلے سے خوش ہیں، انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شاید دونوں کی محبت کبھی ختم نہیں ہوئی تھی، اسی لیے وہ دوبارہ ایک ہوگئے۔سابقہ اداکارہ نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے کہا کہ ایک بار طلاق کے بعد دوبارہ شادی ہونا اور پھر خوشی سے زندگی گزارنا کسی معجزے سے کم نہیں، انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ انہیں نظرِ بد سے محفوظ رکھے۔نور بخاری نے عون چوہدری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہت اچھے اور نیک دل انسان ہیں اور ان کے بچے بھی عون سے بہت محبت کرتے ہیں، انہوں نے اپنے والد جیسا شخص کہیں نہیں دیکھا، تاہم اللہ نے والد کے بعد انہیں عون کی صورت میں ایک اچھا شوہر عطا کیا۔واضح رہے کہ نور بخاری کی پہلی شادی عون چوہدری سے ہوئی تھی، تاہم دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، اس کے بعد نور بخاری نے مزید دو شادیاں کیں جو طلاق پر ختم ہوئیں۔بعد ازاں نور بخاری نے عون چوہدری سے دوبارہ شادی کرلی، جو ان کی چوتھی شادی ہے۔
طلاق کے بعد عون چوہدری سے دوبارہ شادی، نور بخاری نے خاموشی توڑ دی
4
