Home بین الاقوامیعراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی

عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی

by adnan Shahid

بغداد: (سی بی این پاکستان) عراق کے شمالی صوبے نینوا میں بس اور ٹرک میں تصادم سے 7 سیاح جاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراقی پولیس کے لیفٹیننٹ کرنل محمد حمید نے بتایا کہ بس دارالحکومت بغداد سے سیاحوں کو صوبہ نینوا کے دارالحکومت موصل لے جا رہی تھی کہ صوبے کے جنوبی حصے میں مرکزی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہو گئی۔بس تصادم کے بعد الٹ گئی، مقامی سکیورٹی ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، حکام نے حادثے کی اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعض زخمی مسافروں نے بتایا کہ ڈرائیور دورانِ سفر وقفے وقفے سے سو جاتا تھا۔