6
کیف: (سی بی این پاکستان) روس یوکرین جنگ میں شدت آگئی، روسی حملے میں یوکرینی شہر زاپوریژیا میں سٹیل پلانٹ کے7 ملازمین ہلاک ہوگئے۔روسی حملے کے بعد نقصان کے باعث سٹیل پلانٹ کو بند کر دیا گیا، علاقائی گورنر نے حملے کے بعد عمارتوں اور گاڑیوں میں لگی آگ کی تصاویر جاری کردیں۔یوکرینی صدر نے دعویٰ کیا ہے روس نے حملے میں شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل استعمال کئے۔
