Home پاکستانخیبرپختونخوا ہیلتھ کئر کمیشن نے سال 2025-26میں2ہزار574 طبی مراکز رجسٹر ،5ہزار696غیرقانونی طبی مراکز سیل کئے

خیبرپختونخوا ہیلتھ کئر کمیشن نے سال 2025-26میں2ہزار574 طبی مراکز رجسٹر ،5ہزار696غیرقانونی طبی مراکز سیل کئے

by adnan Shahid
پشاور(سی بی این پاکستان )خیبرپختونخوا ہیلتھ کئر کمیشن نے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ شائع کردی، ترجمان ہیلتھ کئر کمیشن عزم رحمان کے مطابق یکم جولائی2025سے30جون2026 تک2ہزار574نئے طبی مراکزکو رجسٹر کیا گیا جس کے بعد صوبے میں رجسٹرڈ طبی مراکز کی مجموعی تعداد 23ہزار 41تک پہنچ گئی۔گُزشتہ ایک سال میں تیل بچت کے حکومتی کفایت شعاری مُہم کے اقدامات کے باوجودصوبے بھر میں 28ہزار85طبی مراکز کا معائنہ کرکے 5ہزار696غیرقانونی طبی مراکز سیل جبکہ 11ہزار933کو حُکم جواز جاری کئے گئے جبکہ سال 2024-25میں سیلنگ کی تعداد 1ہزار491رہی,اسی طرح سال بھر میں 394طبی مراکز کی جانچ پڑتال کی گئی جس میں خدمات صحت کے معیار پرپُورا اُترنے والے 154طبی مراکز کو مُکمل لائسنس جاری کئے گئے، 2023میں لائسنسنگ کے آغاز سے اب تک 685طبی مراکز کی جانچ پڑتال کی گئی جس میں 271طبی مراکز کو اب تک مُکمل لائسنس جاری کیے جاچُکے ہیں۔گُزشتہ سال 30ٹرینگز بھی منعقد ہوئیں جن میں"خدمات صحت کے معیار"پر 658طبی عملے کو تربیت دی گئی،تربیت حاصل کرنے والے 569طبی مراکز کو عبوری لائسنسز بھی جاری کیے گئے۔اسی طرح گُزشتہ سال کمیشن نے1ہزار158مجموعی شکایات میں سے 1ہزار105شکایات کو بھی نمٹایا۔ڈائریکٹرآپریشنز ارسلان احمد خان نے رپورٹ پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کمیشن کی اولین ترجیح ہے اور رپورٹ میں شائع اعداد و شمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں۔