Home پاکستانہنگو: دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں ڈی ایس پی سمیت 7 پولیس اہلکار شہید، ڈی پی او طارق حبیب

ہنگو: دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں ڈی ایس پی سمیت 7 پولیس اہلکار شہید، ڈی پی او طارق حبیب

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان )خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی سمیت 7 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) طارق حبیب کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سٹی دیار خان سمیت 7 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ڈی پی او طارق حبیب کا کہنا ہے کہ آپریشن میں ڈی ایس پی مجاہد حسین سمیت 22 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس کی جوابی فائرنگ میں اب تک 8 دہشتگرد ہلاک، 6 زخمی ہوگئے، علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔