(سی بی این پاکستان)پشاور کے تھانہ خزانہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون راہگیر زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شاہ ولی ولد سلطان زیباور انوار ولد ناموس خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون راہگیر بھی زخمی ہوئی، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے دونوں مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہیں، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری اور واقعے کے محرکات معلوم کرنے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔
پشاور:تھانہ خزانہ کی حدود میں خونریز واقعہ، 2 افراد قتل، خاتون راہگیر زخمی
15
