17
اوسلو: (سی بی این پاکستان) ناروے میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 100 سے زائد گھر جل کر خاکستر ہو گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ ڈرامن شہر میں پیش آیا جہاں آگ کے شعلے جنگلات تک پھیل گئے، 60 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔حکام کے مطابق اب تک کسی ہلاکت یا لاپتہ ہونے والے شخص کی اطلاع نہیں ملی، پولیس نے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔خیال رہے کہ متاثرہ شہر ڈرامن ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے تقریباً 50 کلو میٹر دور ہے۔
