18
پشاور(سی بی این پاکستان) ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر موٹروے پولیس کی کارروائی، 10 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ ادویات برآمد کر کے ملزم کوگرفتارکر لیا گیا۔ترجمان موٹرنوینپولیس کے مطابق دورانِ پیٹرولنگ ایک مشکوک گاڑی کو رکوا کر تلاشی لی گئی جس سے بھاری مقدار میں نان کسٹم ادویات برآمد ہوئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم یہ ادویات زوپ سے پشاور سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ کارروائی کے دوران گاڑی میں موجود ملزم کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ برآمد شدہ ادویات اور گاڑی کو قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
