Home پاکستانپشاور ٹریفک پولیس کی جانب سے ای لائسنس کی سہولت متعارف

پشاور ٹریفک پولیس کی جانب سے ای لائسنس کی سہولت متعارف

by adnan Shahid

پشاور(سی بی این پاکستان) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہریوں کی سہولت کے لئے موبائل پر ای ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی جدید ڈیجیٹل سروس متعارف کروا دی۔سٹی ٹریفک پولیس کے مطابقنشہریوں کوناب ڈرائیونگ لائسنس موبائل فون پر ہی دستیاب ہوگا۔شہری رابطہ ایپ کے ذریعے چند سیکنڈ میں اپنا ای ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں، جس کے لیے صرف شناختی کارڈ نمبر اور لائسنس نمبر درج کرنا ہوگا۔ یہ ای لائسنس ہر وقت موبائل میں محفوظ رہے گا اور قانونی طور پر بھی مکمل قابل قبول ہے۔ سی ٹی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا کہنا ہے کہ اس سروس کے بعد اب شہریوں کو کاغذی لائسنس ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ موبائل پر موجود ای لائسنس ہی کافی ہوگا۔