دبئی (سی بی این پاکستان سپورٹس) فخر زمان اور اسپنرز عثمان طارق اور سفیان مقیم کی نمایاں کامیابیوں کے ساتھ پاکستانی کھلاڑیوں نے ICC کی تازہ ترین T20I رینکنگ میں بڑی حد تک اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔آئی سی سی T20I بلے بازوں کی رینکنگ میں ٹاپ تھری میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 848 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔رینکنگ میں ہندوستان کے ایشان کشن بدستور سرفہرست ہیں اور ساتھی کھلاڑی ابھیشیک شرما دوسرے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب اور بابر اعظم بالترتیب 40 ویں اور 42 ویں نمبر پر ہیں جبکہ کپتان سلمان علی آغا 547 پوائنٹس کے ساتھ 44 ویں نمبر پر ہیں۔اوپنر فخر زمان 481 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کر کے 71 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
آئی سی سی T20I بولرز کی رینکنگ میں ٹاپ تھری میں معمولی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ انگلینڈ کے عادل رشید ایک مقام اوپر پہنچ کر 712 پوائنٹس کے ساتھ بھارت کے ورون چکرا ورتھی کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ پاکستان کے اسپنر ابرار احمد 736 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ افغانستان کے راشد خان بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔سپنر محمد نواز 12ویں جبکہ فاسٹ بولر سلمان مرزا 20ویں نمبر پر برقرار ہیں۔شاہین آفریدی بھی 602 پوائنٹس کے ساتھ اپنی 30ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ سپنر عثمان طارق ایک درجہ ترقی کے ساتھ 524 پوائنٹس کے ساتھ 59 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ساتھی سفیان مقیم بھی ایک درجہ ترقی کر کے 510 پوائنٹس کے ساتھ 67 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ دریں اثناء صائم ایوب ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 72 ویں جبکہ شاداب خان 74 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔فاسٹ بولر حارث رؤف اب 448 پوائنٹس کے ساتھ 89 ویں نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی T20I آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں صائم ایوب ایک درجہ ترقی کر کے بھارت کے ہاردک پانڈیا کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جو کہ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔محمد نواز 10ویں جبکہ شاداب خان 23ویں نمبر پر ہیں۔ فہیم اشرف اور سلمان علی آغا بالترتیب 53 ویں اور 55 ویں جبکہ شاہین آفریدی 62 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
