Home جرم و سزاڈیرہ اسماعیل خان میں ٹک ٹاکر حارث گلی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹک ٹاکر حارث گلی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان )ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹک ٹاکر حارث گلی پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ اس فائرنگ کے دوران ٹک ٹاکر سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔واقعہ بنوں روڈ پر صدر تھانے کے قریب واقع کوئٹہ کیفے میں پیش آیا، جہاں فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والا شخص ہوٹل میں مزدوری کرتا تھا، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں حارث گلی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے کیونکہ انہیں متعدد گولیاں لگی ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے میں نامزد ملزم ٹک ٹاکر حارث گلی کا ساتھی اور سابق امن کمیٹی کا رکن بتایا جا رہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ڈیرہ پولیس نے جائے موقع واردات سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔