(سی بی این پاکستان ) پشاور پولیس نے گھر میں چوری واردات میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار کرتے ہوئے، اس سے 17 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لیے ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان نے اہل خانہ کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر کے تالے توڑ کر نقد رقم اور طلائی زیورات چوری کیے تھے۔تھانہ ریگی پولیس کے مطابق ملزمان نے محلہ پارسنگ میں واقع مدعی عظیم ولد خواص خان کے گھر کو اس وقت نشانہ بنایا جب اہل خانہ گھر میں موجود نہیں تھے، ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان نے گھر کے تالے توڑے، لاکھوں روپے نقد اور طلائی زیورات چوری کی ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں حیات اللہ ولد ظاہر شاہ، بلال ولد خیال محمد اور خیال محمد ولد شیر محمد شامل ہیں، تینوں ملزمان کا تعلق سفید سنگ سے بتایا گیا ہے،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 17 لاکھ 50 ہزار روپے نقد برآمد کیے گئے ہیں، جبکہ چوری شدہ دیگر سامان کی برآمدگی اور مقدمے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ دیگر چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں یا نہیں۔
پشاور: چوری میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار، 17 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد
16
