اتوار, جون 14, 2026
Home پاکستانخیبرپختونخوا میں بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے واقعات میں 7 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے واقعات میں 7 افراد جاں بحق

Warning: Camera accessories you shouldn’t buy cheap

by cbnpakistanoffical@gmail.com
0 comments

خیبرپختونخوا میں بارش اور آندھی کے باعث ایک روز میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں7 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران بارش، آندھی اور آسمانی بجلی سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے۔

جاں بحق افراد میں 2 بچے، 4 مرد اور  ایک خاتون شامل ہے جبکہ  زخمیوں میں 7 مرد، 12 خواتین اور 14 بچے شامل ہے۔

banner

پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات بنوں، شانگلہ اور مانسہرہ میں پیش آئے۔

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا بھی خدشہ ہے، شدید گرمی اور بارشوں سےگلیشیئرز تیزی سےپگھلنےلگے جس کے باعث فلیش فلڈ کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا۔

چترال ، دیر ، سوات ، کوہستان اور مانسہرہ کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی، نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے ، ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی خطرناک علاقوں میں بروقت وارننگ اور لوگوں کا انخلاء یقینی بنایا جائے، لوگ دریا کےکناروں ، برساتی نالوں اور تیز بہاؤ والے مقامات سے دور رہیں ۔

You may also like

Leave a Comment