لاہور:(سی بی این پاکستان)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے کے تعلیمی اداروں بشمول اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کی کینٹینوں میں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے نئے ضوابط جاری کردیئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تعلیمی اداروں کی کینٹینوں میں کاربونیٹڈ مشروبات، انرجی ڈرنکس، مصنوعی مشروبات کی فروخت پرپابندی لگا دی۔ چائنہ نمک سے تیار مصنوعات، کاٹن کینڈی، گولا گنڈا، تمباکو اور ویپس بھی ممنوعہ قرار دیدی گئی۔اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں فوڈ سیفٹی ضوابط کا اطلاق ہوگا، تعلیمی اداروں کے گرد 100 میٹر کے دائرے میں فوڈ بزنسز کوقوانین پر عمل درآمد لازم ہو گا۔تعلیمی اداروں میں خوراک کی درجہ بندی کے لیے گرین، ییلو اور ریڈ کیٹیگریز متعارف کرادی گئی، صحت بخش خوراک کے فروغ اور کم غذائیت والی اشیا کی حوصلہ شکنی کے لیے ضوابط مرتب کرلی گئی۔غذائیت سے بھرپورخوراک کو گرین کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، گرین کیٹیگری کی اشیا کو مینیو میں ترجیح، ییلو کیٹگری بعد میں درج ہوگی جبکہ ریڈ کیٹیگری میں شامل اشیاتعلیمی اداروں کی کینٹین، کیفے ٹیریاز اور میس میں فراہم کرنیکی اجازت نہیں ہوگی۔
تعلیمی اداروں میں کاربونیٹڈ مشروبات، انرجی ڈرنکس اور کاٹن کینڈی کی فروخت پر پابندی عائد
4
