Home پاکستانوفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا

by adnan Shahid

اسلام آباد(سی بی این پاکستان)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا،گورنر خیبرپختونخواوفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومت کے امور انجام دیں گے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گورنر کو فرائض کو انجام دہی میں مشاورتی کونسل کی معاونت حاصل ہوگی،خیبرپختونخوا کیلئے 11رکنی مشاورتی کونسل تشکیل دی گئی ہے۔مشاورتی کونسل میں طارق محمود پاشا، عامر عبداللہ اور لیفٹیننٹ جنرل (ر)نگار جوہر شامل ہیں،ثمربلور، سرفراز علی، عامر جاوید اور ڈاکٹر ایم ارشاد بھی مشاورتی کونسل میں شامل ہیں، ان کے علاوہ کفایت اللہ، طیب قریشی، عثمان سیف اللہ اور آصف رفیق مشاورتی کونسل میں شامل ہیں۔حکمنامے کے مطابق حکومتی امور آئینی دفعات اور خیبرپختونخوا رولز آف بزنس 1985کے تحت چلائے جائیں گے،آرٹیکل 232اور234کے تحت خیبرپختونخوا میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا۔