7
سوات: (سی بی این پاکستان)ضلع سوات میں جائیداد تنازعہ پر خون کی ہولی کھیلنے والے 5 ملزمان پولیس کے ہاتھ لگ گئے۔ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے آلہ آباد چارباغ میں وقوع پذیر ہونے والے قتل کیس میں گرفتار 5 ملزمان میں مقتول یعقوب خان کے بیٹے سجاد اور معراج، جبکہ مقتول رستم خان کے بیٹے رحمت اللہ، یوسف خان اور رستم شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جائیداد کے تنازعہ پر دو بھائی یعقوب اور رستم جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ واقعے میں عصمت اللہ نامی ایک شخص زخمی بھی ہوا تھا۔
