پشاور:(سی بی این پاکستان) صوبائی دارالحکومت پشاور میں بارش سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی شہریوں پر محکمہ برقیات نے بجلیاں گرا دیں، بارش کی بوند گرتے ہی صوبہ کے مختلف اضلاع میں 83فیڈرز ٹَرپ کر گئے۔پیسکو ذرائع کے مطابق آج بارش کی وجہ سے 83فیڈرز ٹَرپ کر گئے، اور ان پر بجلی عارضی طور پر متاثر ہوئی ہے، ان میں پشاور میں 19، خیبر میں 13، صوابی 9، مردان میں 29 اور سوات میں 13 فیڈرز پر بجلی کی سپلائی متاثر رہی۔آج بارش سے پشاور شہر میں نکاسیِ آب کا نظام جواب دے گیا، جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے سڑکیں اور گلی محلّے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، ڈرینج سسٹم کی خرابی سے سڑکیں آنے جانے والوں کیلئے عذاب بن گئیں، جبکہ کھڑا پانی ٹریفک روانی میں بھی رکاوٹ بنا رہا۔سڑکوں اور گلیوں میں کھڑے بارش کے پانی کے باعث سکول بچوں اور گاڑیوں کی آمدورفت سخت متاثر رہی۔
پشاور میں بارش سے موسم خوشگوار، 83فیڈرز ٹَرپ، سڑکیں تالاب
11
