7
ڈیرہ اسماعیل خان:(سی بی این پاکستان)ڈیرہ اسماعیل خان میں قریشی موڑ ابھایہ پل کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف بی آر کے دو اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق دہشتگرد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے جا ئے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق بائی پاس کے قریب بھی ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔ حملے میں ایک ٹریفک پولیس اہلکارشہید جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔ دہشتگردوں کی تلاش کے لیے پولیس کی جانب سے کارروائی شروع کردی گئی۔
