ہری پور:(سی بی این پاکستان) ضلع ہری پور میں تربیلا روڈ لارنسپور کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ افسوسناک واقعہ تحصیل حضرو کے علاقے لارنسپور تربیلا روڈ پر پیش آیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق نوید ولد فضل نامی 22 سالہ نوجوان آسمانی بجلی کی زد میں آکر شدید متاثر ہوا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ نوجوان کو فوری طبی امداد فراہم کی اور اس کی جان بچانے کے لیے سی پی آر بھی کی، تاہم مسلسل کوششوں کے باوجود نوید جانبر نہ ہوسکا۔ریسکیو 1122 اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو منتقل کردی۔22 سالہ نوجوان جاں بحق ہونے کے اس دلخراش واقعے کے بعد علاقے کی فضا سوگرار رہی، جبکہ ریسکیو حکام نے شہریوں کو خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ہری پور میں آسمانی بجلی گرنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق
5
