نوشہرہ:(سی بی این پاکستان) ضلع نوشہرہ میں طوفانی بارش سے تباہی پھیل گئی، اس دوران تحصیل جھانگیرہ میں صبح سے جاری شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری سے علاقہ شیدو میں متعدد گھروں کی چاردیواریاں گر گئیں۔ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں متعدد گھروں کی چھتوں میں لگے سولر پینل بھی زمین بوس ہو گئے، جبکہ اس سے بجلی کی تاریں بمعہ پول بھی گر گئے، جس سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ذرائع کے مطابق شیدو کے علاقہ میں صبح طوفانی بارش سے 6 بھیڑیں بھی ہلاک ہو گئیں، جبکہ علاقہ نڑی گورنمنٹ ہائی سکول کی چاردیواری منہدم ہونے کے علاوہ درخت اور بجلی پول اکھڑ گئے۔یاد رہے کہ صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع نوشہرہ میں طوفانی بارش سے تباہی پھیل گئی، علاقہ شیدو میں متعدد گھروں کی چاردیواریاں گر گئیں، جبکہ بجلی کے پول اور سولر پینل زمین پر آ گرے۔
طوفانی بارش سے نوشہرہ میں تباہی، دیواریں منہدم، درخت اکھڑ گئے
8
previous post
