لنڈی کو تل:(سی بی این پاکستان) ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، ضلع خیبر کی تینوں تحصیلوں میں مختلف مقامات پر سیلابی ریلے پھوٹ پڑے اور ندی نالوں میں طغیانی دیکھی جانے لگی ہے، جس سے اہالیان علاقہ ایک بار پھر پریشانی کا شکار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق طوفانی بارش سے لنڈی کوتل کی ندی نالوں میں طغیانی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے، جس سے مختلف مقامات پر پانی سڑکوں پر تیرنے لگا، اور سیلابی ریلے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے سے پاک افغان شاہراہ مختلف مقامات پر ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے، جس سے شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔شدید آندھی و تیز بارش و ژالہ باری کا سلسلہ ضلع خیبر کی تینوں تحصیلوں جمرود،لنڈی کوتل اور باڑہ میں جاری ہے، جس سے موسم سرد و خوشگوار ہو گیا جبکہ اس سے علاقہ مٰں?سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
لنڈی کوتل میں طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال، پاک افغان شاہراہ بند
11
