فیفا ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں ترکیہ نے کھیل کے آخری لمحات میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد امریکا کو شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کر لی۔ گروپ ڈی کے آخری میچ میں ترکیہ نے امریکا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ سوفائی اسٹیڈیم میں 70 ہزار 492 شائقین کی موجودگی میں کھیلے گئے میچ کا آغاز امریکا نے شاندار انداز میں کیا۔ تیسرے ہی منٹ میں سیباسٹین برہالٹر کے کارنر پر آسٹن ٹرسٹی نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔ تاہم یہ برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور ترکیہ نے 7 منٹ بعد ہی حساب برابر کر دیا۔ 10ویں منٹ میں آردا گولر کے خوبصورت گول کی بدولت مقابلہ 1-1 سے برابر ہوا جبکہ 31ویں منٹ میں ایرن ایلمالی کی عمدہ موو کو بارش الپر یلماز نے گول میں تبدیل کر کے ترکیہ کو 2-1 کی برتری دلائی۔ دوسرے ہاف کے 49ویں منٹ میں امریکا نے ایک بار پھر واپسی کرتے ہوئے سیباسٹین برہالٹر کے گول کی بدولت اسکور 2-2 کر دیا۔ میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا، جب 90+8 ویں منٹ میں جان اوزون کی شاٹ کو الیکس فری مین نے گول لائن سے روک لیا، تاہم ریباؤنڈ پر کان آیہان نے گیند خالی جال میں پہنچا کر ترکیہ کو 2-3 کی یادگار فتح دلا دی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا سب سے کانٹے دار مقابلہ، ترکیہ نے آخری لمحات میں امریکا کو شکست دیدی
22
سی بی این سپورٹس
