وینزویلا میں آنے والے ہولناک زلزلے نے ہر طرف تباہی پھیر دی ہے۔ گزشتہ روز وینزویلا کا دارالحکومت کراکس دو انتہائی طاقتور زلزلوں سے لرز اٹھا، جہاں چند سیکنڈ کے وقفے سے آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، اب تک ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی جبکہ 1500 سے زائد افراد زخمی ہیں جب کہ زلزلے سے ایک لاکھ تک اموات کا خدشہ ہے۔ ایک منٹ کے اندر آنے والے دو طاقتور ترین زلزلوں کیوجہ سے متعدد رہائشی اور کمرشل عمارتیں منہدم ہوئیں جن کے ملبے تلے سیکڑوں افراد موجود ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یو ایس جیالوجیکل سروے کے مطابق ایک لاکھ تک اموات ہوسکتی ہیں، اب تک 10 ہزار سے زائد لاپتہ افراد کی نشاندہی ہوچکی ہے جبکہ 164 افراد ہلاک اور 7 سو سے زائد زخمیوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق وینزویلا میں آنے والے زلزلوں میں سے ایک سنہ 1900 کے بعد ملک میں آنے والا سب سے طاقتور زلزلہ تھا۔ زلزلے کے بعد ہنگامی امدادی کام جاری ہیں جہاں رضاکار ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کیلیے کوشاں ہیں اور اب تک 235 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ درجنوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر سڑکوں پر آگئے۔ زلزلے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 4 منٹ پر کراکس کے مغرب میں واقع علاقے میں آئے، تاہم ان کے جھٹکے پورے وینزویلا میں محسوس کیے گئے اور پڑوسی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا تک بھی لرزش محسوس کی گئی۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ کئی مقامات پر ملبے تلے افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زلزلے ایسے وقت میں آئے جب وینزویلا میں قومی تعطیل منائی جا رہی تھی اور بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں میں موجود تھے جس سے جانی نقصان بڑھنے کا اندیشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ہسپتالوں، ریسکیو اداروں اور سیکیورٹی فورسز کو مکمل طور پر متحرک کر دیا گیا ہے۔
وینزویلا زلزلہ، اموات کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھنے کا خدشہ
14
