Home بین الاقوامیپرو ہاکی لیگ ۔ پاکستان ٹیم آج ایک بار پھر بھارت کے مدمقابل ہوگی

پرو ہاکی لیگ ۔ پاکستان ٹیم آج ایک بار پھر بھارت کے مدمقابل ہوگی

by Imran Yousafzai
سی بی این سپورٹس

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی ٹیم آج ایک بار پھر روایتی حریف  بھارت کے مدمقابل ہوگی۔ رواں سال اس ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے 14 میچز کھیلے ہیں جس میں قومی ٹیم ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ لیگ کے پہلے مقابلے میں بھارت نے شاہینوں کو 4-3 سے زیر کیا تھا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں میزبان انگلینڈ نے بھی پاکستان کو 1-2 سے مات دے دی تھی۔ سفیان خان اور حنان شاہد سمیت کئی اہم ترین کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں جس کی وجہ سے پاکستان ٹیم بہتر کمبی نیشن کی عدم موجودگی میں فتح کی تلاش میں ہے۔